نواز شریف کی پاکستان واپسی، اسحاق ڈار نے بھی تصدیق کر دی

لاہور(پی این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میر نے سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف اکتوبر کے وسط میں پاکستان آئیں گے،نوازشریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی منازل طے کیں اب پھر نوازشریف کی ہی قیادت میں ملک کو ہر بھنور سے نکالیں گے۔ نعیم میر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نوازشریف کا ہر اول دستہ ہے اور رہے گی، نوازشریف کا استقبال تاریخی ہوگا، تاجر نوازشریف کے استقبال میں پیش پیش ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close