انا اللہ وانا الیہ راجعون، کراچی کی اہم سیاسی شخصیت حافظ نعیم کا اچانک انتقال ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق ایم پی اے جے یو آئی کراچی کے رہنما حافظ محمد نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حافظ محمد نعیم جمعیت علمائے اسلام کے نظریاتی رہنما اور عوام کے بے لوث خدمت گار تھے وہ کراچی میں جماعت کا ایک دلکش چہرہ تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ دکھ اور درد میں برابر کا شریک ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close