چوہدری پرویزالٰہی کی رہائی؟ معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔

سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی جس میں پرویز الہٰی کی اہلیہ نے شوہر کی رہائی اور آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی۔درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ پرویز الہٰی کو تمام نامعلوم مقدمات میں بھی گرفتار نہ کرنے کے احکامات دیے جائیں۔سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نگران پنجاب حکومت، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close