اسلام آبا د(پی ین آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کروائے گا ،مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے ۔آصف علی زر داری نے کہاکہ نگران حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے۔ انہوںنے کہاکہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے جس کے لیے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ملک ہے تو ہم سب ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں