گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حکومتی وزیر کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ امید ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق آئی ایم ایف کا فیصلہ پیر تک ہو جائے گا۔ گیس شعبے میں 350 ارب روپے کے نقصانات پورے کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی ایپکس کمیٹی کے پانچویں اجلاس پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزراءکا کہناتھاکہ ساڑھےتین سو ارب سالانہ کے نقصان کو پورا کرنے کیلئےگیس کی قیمت میں ا ضافہ کیا جائیگا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ 500 سے 600ارب روپے تک کی ریلیف کی بات ہورہی ہے، امید ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق جواب پیرتک آجائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں