کن سرکاری ملازمین کے ماہانہ الاؤنس میں بڑا اضافہ کر دیا ، بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب حکومت نے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کے ماہانہ الاؤنس میں اضافے کی منظوری کے پانچ ماہ بعد بالآخر الاؤنس بڑھا دیا۔ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو ملنے والا ماہانہ 6ہزار 500 الاؤنس بڑھا کر دس ہزار روپے کردیا گیا۔ 9 جون 2023 کو وزیراعلیٰ پنجاب نے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو ملنے والے الاؤنس کو 6 ہزار 500 سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پولیس ایگزیکٹو بورڈ بھی 17 اپریل 2023 کو ایلیٹ فورس کے جوانوں کے الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے چکا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے 1997 میں قائم کی گئی ایلیٹ فورس کے جوانوں کے الاؤنس میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close