کراچی ،متعدد علاقوں میں بجلی بند، کے الیکٹرک کے 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے

کراچی(آئی این پی)کراچی میں کیالیکٹرک ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی، کے الیکٹرک کے 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔کراچی کے علاقے شادمان، نیو کراچی، ناظم آباد، بلدیہ، کیماڑی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں سے بجلی فراہمی میں تعطل کی اطلاع موصول ہوئی، کیالیکٹرک کا سسٹم مستحکم ہے اور تمام گرڈز مکمل فعال ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ آنے والے عارضی تعطل کو فوری بحال کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close