اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کوئی ڈیل یا سمجھوتا نہیں کر رہے ہیں۔۔۔۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں نعیم پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرون ملک جانے، کسی ڈیل یا سمجھوتے کی تردید کی ہے۔۔۔۔۔ نعیم پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے مسلسل افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔۔۔۔عمران خان کے ترجمان قانونی امور نے مزید کہا کہ کسی کا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنا یا بشریٰ بی بی کے ذریعے پیغام پہنچانا افواہ ہے۔۔۔۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین رخصت سے واپس آگئے ہیں۔۔۔۔ اس لیے پر امید ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں