سانحہ جڑانوالہ، جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف سیکرٹری کو 15روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

لاہور(انٹرنیوز) عدالت نے سانحہ جڑانوالہ انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قیام بارے چیف سیکرٹری کو 15روز میں فیصلے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس ساجد محمود نے سرکاری وکیل سے سوال کیا واقعے پر ابھی تک کوئی جوڈیشل کمیشن بنا ہے؟ جس پر بتایا گیا کہ ابھی تک کوئی کمیشن نہیں بنایا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے،تحقیقات کے لئے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے، موجودہ طریقہ کار سے مسیحی کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں ہے۔استدعا ہے کہ عدالت انصاف کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے۔عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے 15روز میں فیصلے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close