عام انتخابات میں نتائج وصولی کیلئے نیا سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا، عملے کی ٹریننگ شروع

اسلام آباد (انٹرنیوز) عام انتخابات میں نتائج وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کر کے عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے،

ٹریننگ بارے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی مراسلے لکھ دئیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ای ایم ایس پر آپریٹرز کو 14تا16 ستمبر تک ٹریننگ دی جائے گی جبکہ ریجنل،صوبائی اورضلعی الیکشن کمشنرز کو جولائی میں ٹریننگ دی جاچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close