سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بھی نگران حکومت پر برس پڑے

مانسہرہ (پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک اس وقت بدترین بحرانوں کا شکار ہے اور نگران حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔

مانسہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں وزارت چھوڑ کر اس لیے گیا کہ تبدیلی آئے گی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے منتخب لوگوں کی اہمیت نہیں ہے، ان کے سامنے نان منتخب لوگوں کی اہمیت تھی اور باہر سے آنے والے لوگوں کی اہمیت تھی، انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا، انہوں نے کہا کہ میں جھوٹے وعدے نہیں کرتا، میں جو کام نہیں کر سکتا تو واضح جواب دیتا ہوں، اور جو کام کر سکتا ہوں اس کا وعدہ کرتا ہوں۔ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا،پی ڈی ایم کا خیبر پختونخوا سے مکمل صفایا ہو گا۔ ہماری حکومت آئی تو سرکاری محکموں کے افسران عوام کے خادم ہوں گے۔ ہم جھوٹے نعرےاوروعدے نہیں کرتے،عوام سے وعدہ کرتے ہیں ان کےمسائل حل کریں گے۔

close