صدر مملکت عارف علوی کی صدارت کے 5 سال مکمل ہونے پر فواد چوہدری کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) فواد چوہدری نے صدر عارف علوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج عارف علوی نے اپنی صدارت کے 5 سال مکمل کر لیے۔

مشکل وقت کے باوجود عارف علوی کا مرتبہ بلند رہا۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے عہدے کی عزت اور وقار کو بحال کیا،عارف علوی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے عہدہ صدارت کی مدت آج مکمل ہو گئی ہے تاہم عارف علوی عہدے صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوانِ صدر خالی نہیں کریں گے۔ عارف علوی نئے صدر کے انتخاب تک فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں گے،صدر مملکت آج معمول کے فرائض سر انجام دیں گے۔عارف علوی نے 9 ستمبر 2018ء کو صدارتی منصب سنبھالا تھا۔ جبکہ صدر عارف علوی لاہور کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی بحالی اور سماجی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے،مختلف شعبوں خصوصاََ آئی ٹی سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔ ان مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ان مسائل پر قابو پانے کیلئے آگاہی سیشنر اور سیمینارز منعقد کئے جائیں۔ صدر مملکت نے ذہنی اور نفسیاتی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی امراض سے نمٹنے کیلئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،گھر سے لے کر کام والی جگہوں پر ٹریننگ کا خصوصی بندوبست ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close