لاہور میں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300 سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آ گئے

لاہور (پی این آئی) لاہور میں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300 سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں کے ساتھ نرمی ختم کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسلام آباد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت لیسکو ریجن میں بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا جہاں سابق رکن قومی اسمبلی سمیت 300 سے زیادہ بجلی چوروں کے نام سامنے آئے جن کیخلاف 130 مقدمے درج کیے گئے ہیں۔۔۔۔

ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف ایکشن نگران وزیراعظم کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close