چینی برآمد کرنے کا مؤقف آصف زرداری کا تھا، سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چینی برآمد کرنے کا مؤقف آصف زرداری کا تھا، مگر فیصلہ پوری کابینہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے بھی جب پارٹی نے کہا وہ بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر پاکستان آ گئے۔

 

 

 

اس بار بھی مسلم لیگ ن کی الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔واضح رہے کہ پچھلے ہفتےکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری سابق وزارت تجارت پر ڈالی تھی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی برآمد کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی تھی، سابق حکومت ایک اتحادی حکومت تھی اس لیے ساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close