ہائیکورٹ کے ججز کیلئے کروڑوں روپے کے خطیر قرضوں کی منظوری دیدی گئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب کی نگران حکومت نےلاہور ہائی کورٹ کے 11 ججز کو 36کروڑ روپے سے زائد کے بلاسود قرضوں کی منظوری دے دی۔نگران صوبائی کابینہ کی قائمہ کمیٹی فنانس نے ججز کو بلا سود قرضوں کی منظوری دی ہے۔

 

 

 

 

ججز کو ان کی 3 سال کی بنیادی تنخواہ کے برابر رقم قرض دی جائےگی، ہائی کورٹ کے ججز کو دیے جانے والے قرضے 12 سال کی مدت کے لیے بلاسود ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے 11 ججز کو ان کی 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرضہ دیا جائے گا۔ ان ججز کی بنیادی تنخواہ 9 لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close