عوام کیلئے پیڑول مہنگا جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز اور کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز اور کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کر دیا۔ نگران وفاقی کابینہ کی معاشی تعاون کمیٹی کی طرف سے ڈیلرز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر منافع میں 1روپے64پیسے کے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پیٹرول و ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں بھی 1روپے 87پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نگران وزیرخزانہ ، آمدنی، معاشی معاملات و نجکاری ڈاکٹر شمشاد اختر نے اقتصادی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید، وزیرتجارت گوہر اعجاز، وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ و دیگر نگران وزراءاور حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے لیے ایک بیل آؤٹ پیکج پر بھی بحث ہوئی تاہم کمیٹی پیکج کی منظوری دینے میں ناکام رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close