ڈالر کی قدر میں کمی، فواد چوہدری نے کریڈٹ کس کو دیدیا؟ اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ڈالر کی قیمت میں کمی کا کریڈٹ آرمی چیف کو دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی بروقت مداخلت نے پاکستان کو کرنسی مارکیٹ میں بلیک مارکیٹرز کی طرف سے پیدا ہونے والے انتشار سے بچا لیا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حالات میں بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ سٹیٹ بینک اور فن اس موقع کو مستقل طور پر انتظامی ہتھیاروں پر انحصار کرنے کے بجائے نظام کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close