ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان؟ وفاقی حکومت نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان رد کردیا۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ فارما انڈسٹری 250 سے زائد دواں کی قیمتوں میں اضافہ چاہتی ہے اورفوری طور پر دواں کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں۔

 

 

 

حکام کا کہنا ہے کہ دواں کی قلت قیمتوں میں اضافے کیلئے دبا ڈالنے کا بہانہ ہے، 8 سے 10 دوائیں چھوڑ کر تمام دوائیں فارما انڈسٹری کو منافع کما کردے رہی ہیں۔ حکام کے مطابق دواں کی قیمتوں میں اس سال 14 اور 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا، دواں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اگلی منتخب حکومت ہی کر سکتی ہے، پہلی ترجیح عوام کو دواں کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔نگران وفاقی وزیرصحت وزیرڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ فارما انڈسٹری کے ساتھ مل کر معاملات حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں