ملازمین پر بڑی پابندی لگ گئی

اسلام آباد (پی این آئی )پشاور میں محکمہ صحت نے دوران ڈیوٹی میڈیکل عملے کے موبائل استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف اور شعبہ صحت سے وابستہ دیگر عملے کو دوران ڈیوٹی موبائل فونز کا استعمال ترک کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے والےعملے کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ڈاکٹروں پر موبائل استعمال کرنے کی پابندی مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات پر لگائی گئی ہے ۔  نگران وزیرخزانہ نے منظوری دیدی موبائیل فون پابندی کے حوالے سے تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو مراسہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close