اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی حکومت پاکستان کی تجویز مسترد کر دی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے حکام کے درمیان رابطے میں حکومت پاکستان نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ریلیف کی تجویز پیش کی تھی لیکن آئی ایم ایف حکام نے یہ تجویز مسترد کر دی ہے البتہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق کیا ہے۔۔۔۔
رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ قسطوں میں وصول کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، اس اقدام سے تقریباً 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں