یوم دفاع، آئی ایس پی آر نے نیا گانا جاری کر دیا

راولپنڈی (انٹرنیوز) آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر نیا گانا جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے 58برس مکمل ہونے پر ملک پر جان نثار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے راحت فتح علی خان کی آواز میں نیا گانا ‘قربان ہوئے’ جاری کردیا۔ گانا خلیل الرحمن قمر نے تحریر،نوید ناشاد نے ہدایتکاری کی ہے۔

یوٹیوب پر گانا شیئر کرتے آئی ایس پی آر نے لکھا آئیے یوم دفاع پراپنے سپاہیوں کی غیر متزلزل ہمت اور بے لوث خدمت کو خراج تحسین پیش کریں اور غیر معمولی قربانیوں پر ان سے اظہار تشکر کریں۔انہوں نے لکھا کہ وطن کی حفاظت کے لئے ان کی لگن کسی بہادری سے کم نہیں، وہ بے خوف ہو کر وطن کی محبت کے لئے قربانیاں دیتے ہیں۔ قوم ہمیشہ ان بہادر جانوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہماری سلامتی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close