بجلی کی بلوں میں اضافہ، جماعت اسلامی نے دھرنوں کا شیڈول جاری کر دیا، گورنر ہاؤس بھی شامل

اسلام آباد(انٹرنیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پورے ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا۔ جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کا آغاز رحیم یار خان سے ہوگا، جس میں تمام گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنا بھی دیا جائے گا۔آٹھ ستمبر کو رحیم یار خان اور 9 ستمبر کو لیہ میں جلسہ ہوگا۔ دس ستمبر کو مظفرگڑھ اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا۔18سے 20 سمتبر کو پشاور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا ہوگا۔

21ستمبر کو راولپنڈی اور 22 ستمبر کو ملتان میں دھرنا ہوگا، 23 ستمبر کو گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے دھرنا ہوگا۔24ستمبر کو گورنر ہاؤس کوئٹہ کے سامنے دھرنا ہوگا اور 6 اکتوبر کو کراچی گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close