اسلام آباد(انٹرنیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک طرف ملک معاشی گرداب میں پھنسا تھا تو دوسری طرف پی ڈی ایم حکومت شاہ خرچیوں میں مصروف تھی، 13 جماعتی حکومت نے 16 ماہ میں میڈیا کو تقریباً 10 ارب روپے کے اشتہارات جاری کیے۔سیکریٹری اطلاعات کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومت نے 9 ارب 60 کروڑ روپے کے اشتہارات دیئے، جن میں سے پرنٹ میڈیا کو 3 ارب 50 کروڑ روپے، الیکٹرانک میڈیا کو 4 ارب 79 کروڑ روپے اور ڈیجیٹل میڈیا کو ایک ارب 23 کروڑ روپے کیاشتہارات جاری ہوئے۔
ملکی قرضوں کے اضافے میں پی ڈی ایم حکومت کا بڑا ہاتھ بھی سامنے آیا ہے، پی ڈی ایم اقتدار کے آخری ماہ قرضوں میں 907 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ملکی قرضوں کا حجم 19 کھرب چار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔جولائی 2023 تک وفاقی حکومت کا قرض 61 کھرب 8 ارب روپے تھا جو گزشتہ ماہ سے 907 ارب روپے زیادہ ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں