اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عام انتخابات شاید اگلے سال جنوری 2024 میں ہوجائیں، ہر جماعت میں موجود 18کرپٹ سیاستدان سکیورٹی رسک ہیں، اگر یہ گندے انڈے پھراگلی حکومت میں آگئے، تو اس کی مدت بھی 18ماہ ہوگی، اس کرپٹ ٹولے سے جان چھوٹ گئی تو ملک سونا اُگلنے لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، بی اے پی ودیگر جماعتیں ہیں، یہ طاقتور کی انگلی کے گرد جھول رہا ہے، اب گند کو انگلی سے اتار کر باہر پھینکنا ہوگا،لیکن جو حالات چل رہے ہیں اگر یہ پھنس گئے تو انگلی کاٹنا پڑے گی۔ پی ڈی ایم نے جو بیانیہ چلایا کہ فائز عیسیٰ آئیں گے اور سب کچھ دے دیں گے، لیکن فائز عیسیٰ قانونی پچ پر کھیلنے والے بہادر آدمی ہیں، وہ پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم کیلئے اچھا دن ہے، آرمی چیف کے اقدامات سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی، معاشی ٹیم نے ڈالر کی مارکیٹنگ اور ایکسچینج کمپنیوں کو کنٹرول کیا۔ ملک کیلئے سکیورٹی رسک 18کرپٹ سیاستدان ہیں، اس کے بعد دہشتگردی اور معاشی بحرا ن اپنی جگہ کھڑا ہے، ڈالر کی قیمت میں 16 روپے کا فرق آیا ہے، چند روز میں ڈالر کی قیمت میں مزید 10روپے فرق آئے گا۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ عام انتخابات شایداگلے سال جنوری 2024 میں ہوجائیں۔
الیکشن کے بعد اگر پھر گندے انڈے حکومت میں آگئے، تو اگلی حکومت کی مدت بھی 18ماہ ہوگی، 35سال سے لیڈرشپ کے نام پر کرپٹ ٹولے سے قوم کی جان چھڑوانی ہوگی، اس کرپٹ ٹولے سے جان چھڑوانے کے بعد ملک سونا اُگلنے لگے گا، مشرف کے دور میں پاکستان سونا اگل رہا تھا، مشرف نے مار تب کھائی جب یہ 18 کرپٹ لیڈران ان کے ساتھ جاملے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں