چوہدری پرویز الٰہی پر کرپشن 10ارب روپے کی کرپشن کا الزام، ڈی جی اینٹی کرپشن کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (پی این آئی) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے جعلسازی سے دس ارب روپے کا فائدہ حاصل کیا۔

میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے سہیل ظفر چھٹہ کا کہنا تھا کہ ماسٹر پلان کیس میں پرویز الہیٰ نے قصور میں واقع ذاتی اراضی کو جعلسازی کے ذریعے منصوبے میں شامل کیا، جس سے ان کے خاندان کو دس ارب روپے کا فائدہ پہنچا، تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری اور ریمانڈ ضروری ہے۔ سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ رحیم یار خان شوگر ملز کیس اور پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں بھی پرویز الہیٰ واضح طور پر ملوث ہیں، ان کا ریمانڈ لے کر تفتیش کرنا بہت ضروری ہے۔ مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی وجہ سے کیس پر بہت برا اثر پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں