افغان فورسز کی پاک فوج کی چیک پوسٹوں پرفائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

اسلام آباد (پی این آئی)پاک افغان طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے بارڈر کے بالکل ساتھ ممنوعہ جگہ پر پوسٹ بنانے کی کوشش پر انہیں منع کیا گیا جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پاک فوج نے بھی فوری ردعمل دیتے ہوئے افغان فورسز کو انتباہ کیا، افغان فورسز کی جانب سے پاک فوج کی پوسٹوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ جس کے بعد پاک فوج نے افغان فورسز کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کے ہتھیاروں کو خاموش کرا دیا۔ کارروائی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close