عمران ریاض بازیابی کیس، آئی جی پنجاب نے کتنے دن خوشخبری دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کی عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے 13 دنوں کی مہلت دے دی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کی بازیابی کےلیے ان کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں خوشخبری دینگے، عدالت ہمیں 10 دن کی مہلت فراہم کرے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ مزید مہلت مانگی جارہی ہے، کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے۔ ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب آج شام پانچ بجے عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close