سندھ اور پنجاب میں 7 ستمبر کو چھٹی کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم اور داتا گنج بخش سید علی ہجویری کے سالانہ عرس کے موقع پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔سندھ میں 7 ستمبر کو تمام سرکاری و نجی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔محکمہ تعلیم سندھ نے اس دن تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تصدیق کردی ہے۔۔۔۔پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے 7 ستمبر کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

عرس کی تقریبات 6 ستمبر بروز منگل شروع ہو گی اور تین روز تک جاری رہیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close