چینی کس نے مہنگی کی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ شروع ہو گئی

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)حکومت میں زیادہ وفاقی وزرا اور مشیر اتحادیوں کے تھے۔16 ماہ کی اتحادی حکومت کی دو بڑی جماعتیں ن لیگ اور پی پی چینی بحران کی ذمے داری بدستور ایک دوسرے پر ڈالنے میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز نوید قمر کے بیان کے بعد ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا بیان سامنے آیا ہے۔

ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ شہباز شریف کابینہ میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا اور مشیروں کی تعداد صرف 13 تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے وفاقی وزرا اور مشیروں کی تعداد 21 تھی۔ن لیگی سینیٹر نے استفسار کیا کہ کیا اتحادی جماعتوں کے 21 وزرا اور مشیروں کی ہاں کے بغیر تنہا ن لیگ کوئی بھی فیصلہ کر سکتی تھی؟ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت میں مراعات سہولیات اور عالمی دوروں کے دوران تو اتحادیوں کی جانب سے کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close