پرویز الہی کو ساتھ لے جانے والے سادہ لباس افراد کون تھے؟ عمر ایوب نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پرویز الہی کو سادہ لباس افراد نے غیر قانونی طور پر اغوا کیا۔اسلام آباد سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ انصاف کی بالادستی قائم ہوئی ہے، امید ہے چوہدری پرویز الہی صاحب گھر جا سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کو سادہ لباس افراد نے غیرقانونی طور پر اغوا کیا، پی ٹی آئی صدر کو لے جانے والے بعد میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار نکلے۔عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ پولیس فورس ٹھگوں کے ایک بے قابو گروہ کی طرز پر چل رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close