یا اللہ خیر! شدید زلزلہ آگیا، عمارتیں لرز کر رہ گئیں

سوات (پی این آئی) گزشتہ رات زلزلے کے خوفناک جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا، خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کا سوات ریجن منگل کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شب کو سوات ریجن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، زلزلہ آنے پر شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 7 تھی جبکہ زیر زمین گہرائی 192 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں سوات ریجن سب سے زیادہ زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ سوات ریجن میں آئے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں، تاہم عمومی طور پر زلزلے کے ان جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close