ڈالر کا ریٹ آسمان پر، حج اخراجات کے حوالے سے وزیر مذہبی امور کا اہم اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے کے باوجود حج اخراجات میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔انیق احمد نے کہا روڈ ٹو مکہ کی سہولت پہلے صرف اسلام آباد کے شہریوں کو تھی، سعودی وزیر حج سے کہا حجاج کو پاکستان کے تمام شہروں سے امیگریشن کی سہولت دی جائے، سعودی وزیر حج سے اس حوالے سے ایم او یو سائن ہو گیا ہے۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا ڈالرکا ریٹ بڑھ گیا ہے لیکن حج اخراجات کو بڑھنے نہیں دیں گے، چھوٹی چھوٹی آزمائشیں آتی رہتی ہیں، ہم نے قوم کومایوسی سے نکالنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close