صدر مملکت عارف علوی9ستمبر کے بعد بھی عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت عارف علوی کی مدت رواں ہفتے 9 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا وہ عہدے پر برقرار رہیں گے یا سبکدوش ہو جائیں گے۔ آئینِ پاکستان ملک کے صدر کو جانشین کے عہدہ سنبھالنے تک برقرار رہنے کی واضح اجازت دیتا ہے۔ یہاں ایک اہم نکتہ ہے کہ اگر صدر خود عہدہ چھوڑنا چاہیں تو یہ ان کی اپنی مرضی پر منحصر ہے۔

موجودہ صدر عارف علوی کی صدارتی مدت 9 ستمبر کو ختم ہو جائے گی۔ آرٹیکل 44 (1) کے تحت صدر اپنے عہدے پر متمکن ہونے کے بعد سے 5 سال تک امور نبھائیں گے، اگر مدت مکمل ہو بھی جائے تو انہیں عہدہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ اگلے صدر کے عہدہ سنبھالنے تک موجودہ صدر کام کرتے رہیں گے۔ آئین میں یہ بھی درج ہے کہ ایک شخص کرسی صدارت پر 2 سے زائد مرتبہ متمکن نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close