اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لئے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی رقم واپس آئی پی پیز کے لئے مختص کی جائے گی۔نئے پلان پر وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ بات کریں گے،
آئی ایم ایف کو نئے پلان میں بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں