ڈالر ریٹ میں کمی تک بجلی قیمت میں کمی مشکل ہے، نگران وزیر نے بری خبر سنا دی

اسلام آباد (آئی این پی)نگراں وزیر توانائی محمد علی نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، ان کا کہنا ہے کہ جب تک پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران نگراں وزیر توانائی نے کہا کہ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں، 2020 سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں تھا آج ہورہا ہے۔

نگراں وزیر توانائی نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کے ریٹ میں کمی آنے تک بجلی کی قیمت میں کمی مشکل ہے، 5 ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہے وہاں کریک ڈاون کریں گے۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے، اسٹیل ملز بند نہیں کرسکتے، لاکھوں لوگوں کا روزگار ہے، چینی کی اسمگلنگ اور قیمت پر بھی میٹنگز چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آئے ہوئے 3 ہفتے ہوئے ہیں، پوچھتا ہوں سینیٹ، قومی اسمبلی میں کون بیٹھے ہوئے تھے، سینیٹر مشتاق بھی اس وقت موجود تھے، یہ فیصلے ہم نے نہیں کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں