ارکان اسمبلی یا وزیر نہیں، عدلیہ، بیورو کریسی مفت بجلی استعمال کرتی ہے، خواجہ آصف نے انکشاف کر دیا

اسلام آباد (انٹرنیوز) لیگی رہنماء خواجہ آصف نے کہ ہے کہ بجلی چوری کا نقصان پورا کرنے کے لئے ریٹ بڑھایا جاتا ہے، ارکان اسمبلی یا وزیر نہیں،عدلیہ، بیورو کریسی مفت بجلی استعمال کرتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بعض شہروں اورمارکیٹوں میں 85فیصد بجلی چوری ہوتی ہے، بجلی چوری کا نقصان پورا کرنے کے لئے ریٹ بڑھا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں میں 24فی صد ٹیکس لگ کر آ رہا ہے، ٹیکس کلیکشن ایف بی آر کی ذمہ داری مگر یہ بجلی بلوں میں وصول کیا جا رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا اللہ کی دی روشنی کوئی استعمال نہیں کرتا، دن 12بجے کے بعد مارکیٹیں کھلتی ہیں، دکانوں میں 5-5سو واٹ کے بلب لگے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی یا وزیر نہیں، عدلیہ اور بیوروکریسی بجلی مفت استعمال کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close