احسن اقبال کے الزامات پر پیپلزپارٹی کا شدید ردِعمل، چینی بحران کا ذمہ دار ن لیگی رہنما کو قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے چینی کے بحران کا ذمہ دار رانا ثنااللہ کو قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ نے 1.4 ملین ٹن چینی سمگل کرنے کی اجازت دی جس سے سمگلروں نے بڑی تعداد میں ڈالر کمائے۔ دوسری جانب نوید قمر نے قانونی طریقے سے اڑھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کی جس کا مقصد ملک کے لیے زرمبادلہ حاصل کرنا تھا لیکن بدقسمتی سے احسن اقبال اس ساری خرابی کا ذمہ دار نوید قمر کو قرار دےرہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close