پی ٹی آئی کے سابق وزیر اعلیٰ پر قاتلانہ حملہ

استور (پی این آئی ) سابق وزیر اعلٰی گلگت بلتستان پر مبینہ قاتلانہ حملہ، تحریک انصاف کے سینئر رہنما خالد خورشید کے قافلے پر گولیاں چلا دی گئیں، سابق وزیر اعلٰی حملے میں محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلٰی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق خالد خورشید پیر کے روز اپنے قافلے کے ہمراہ انتخابی مہم میں شرکت کیلئے جا رہے تھے، جب استور کے قریب ان کے قافلے کی راہ میں پہلے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، پھر ان کے قافلے پر گولیاں چلا دی گئیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان بدترین عدم استحکام اور انتشار کی دہلیز پر کھڑا ہے، خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close