لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو حبس بے جا میں رکھنے پرآئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک جیل سے پرویز الہی کو لیکر کل عدالت میں پیش ہوں ۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدرچودھری پرویز الٰہی کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔جسٹس امجد رفیق نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران کو پوچھنا چاہئے تھاکہ ان کے پاس وارنٹ ہیں یا نہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک جیل سے پرویز الہی کو لیکر کل عدالت میں پیش ہوں ،کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ کارروائی ختم ہو جائے گی یہ اس کی بھول ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں