اسلام آباد(پی این آئی)عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس مبارک پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 ستمبر کو ضلعی دفاتربند رہیں گے، پنجاب سول سیکرٹریٹ اور خود مختارادارے کھلے رہیں گے۔ لاہور شہر میں 7 ستمبر کو عدالتیں بھی بند رہیں گی، ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ، لاہور کی ماتحت عدالتوں میں چھٹی ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں