پیپلز پارٹی نے فوری عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے کیونکہ معاشی صورتحال جلد الیکشن کی متقاضی ہے۔سینئر رہنما پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق پی پی وزرا کے خلاف سازش کے تحت منفی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، جب بھی انتخابات آتے ہیں مخالفین اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔

زناصر حسین شاہ نے کہا کہ مخالفین جانتے ہیں کہ جتنے بھی اتحاد بنا لیں انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی، الیکشن کمیشن نے ہمارے مؤقف کو سمجھا اور حلقہ بندیاں ایک ماہ پہلے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے، ملک کی معاشی صورتحال جلد الیکشن کی متقاضی ہے تاکہ معیشت سنبھل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کے پاس بحران کا سیاسی اور معاشی حل موجود ہے، ہمارے سیاسی اور معاشی حل سے عوام میں جاری بے چینی ختم ہوگی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ دبئی میں سابق صدر صدر ا?صف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، انہوں نے انتخابات کی تیاری تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، کارکنان تیار رہیں بہت ہی جلد مہم کا آغاز کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close