سینئر صحافی کامران خان کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مصروفیت سے متعلق بڑا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر معیشت کی بحالی کیلئے سرگرم،معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی کامران خان نے بڑا دعویٰ کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ویڈیو بیان میں کہتے ہیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کل شب کراچی میں تقریباً 50 کاروباری شخصیات کے ساتھ تقریباً پانچ گھنٹہ طویل نشست میں معیشت بچاؤ انقلابی مشن اور اسکو کامیاب بنانے کے عزائم کا اظہار کیا ۔

سینئر صحافی کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے غیر مبہم وعدے کئے کہ ملک سے ٹیکس چوری کلچر ،نام فائلر نظام ،اسمگلنگ رشوت ستانی ،سندھ کے کرپٹ “سسٹم” کا خاتمہ ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ڈالرائزیشن،ایران سے تیل اسمگلنگ،افغانستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ اسمگلنگ زیرو ہوگی جبکہ فوری نجکاری پروگرام کا آغاز ہوگا،چھ ماہ میں قومی کارپوریشنز کوسدھارا جائے گا ۔سینئر صحافی نے مزید بتایا کہ آرمی چیف نے کاروباری شخصیات سے کہا کہ پاکستانی میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں بشمول افغان باشندوں کو واپس بھیجا جائے گا ،آرمی چیف کو یقین ہے کہ پاکستان کے عظیم دوست ممالک چین سمیت بہت بڑی ’’تقریباً 75 بلین ڈالر ‘‘کی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close