اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ لائسنس کے لیے شہری ویب سائٹ ڈی ایل آئی ایم ایس پر اندراج کروائیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ لائسنس پی ڈی ایف فارم میں ڈان لوڈ کرکے موبائل میں محفوظ کیا جائے، ڈان لوڈ پی ڈی ایف ڈرائیونگ لائسنس کو دوران سفر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس رواں برس 30 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرچکی ہے، لائسنس اجرا سینٹرز کی تعداد بھی 45 سے بڑھا کر 200 سے زائد کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں