اسلام آباد(پی این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں کے معاملے پر ہونے والی ہڑتال سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت کردی ، کہتے ہیں یہ نہیں کہا کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال ہو۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس طبقے سے ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ پڑا مگر ہم عجلت میں کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جسے واپس لینا پڑے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بجلی بحران اور بلوں کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی ٹیم طویل اور قلیل مدتی حل تجویز کرے گی جس کی روشنی میں اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے جس کا نفاذ جلد نظر آئے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں