عمران خان کا اداروں اور سیاسی جماعتوں سے بات جیت کرنے کا اعلان

اٹک (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کا اعلان کر دیا۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں جیل میں ناجائز ڈالاگیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگوکو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کا اعلان کر دیا۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں جیل میں ناجائز ڈالاگیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگوکو تیار ہیں۔ سیکرٹ ایکٹ عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وکلااور ڈاکٹرکو ملاقات کی اجازت دی تھی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا انہیں جیل میں ناجائز ڈالاگیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگوکو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت کا محور ہوگا کہ 90 دن میں الیکشن کیسے ہوں؟ شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرتے ہیں، انہوں نے کہا اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا جن کے اثاثے باہر ہیں ڈالر بڑھنے کا انہیں فائدہ ہوا،میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی قوم کے لیے ہے۔ ادھر پی ٹی آئی نے غیر ملکی قانونی فرم کو ہائیر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دے دیا۔ رؤف حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے باہر کسی عدالتی فورم سے رجوع کیا اور نہ ہی ارادہ ہے،غیر ملکی قانونی فرم سے متعلق زیرِ گردش اطلاعات میں صداقت نہیں۔

ترجمان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی اقدام کو جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تائید حاصل نہیں۔ پی ٹی آئی نظامِ انصاف سے ہی حقوق و انصاف کی طلب گار ہے،نظامِ عدل سے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اقدامات کے متقاضی ہیں۔ یاد رہے کہ رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عالمی عدالتوں میں نمائندگی کیلئے وکیل مقرر کیا گیا،بیرسٹر جیفری رابرٹسن عالمی عدالتوں میں عمران خان کی نمائندگی کریں گے۔ جیفری رابرٹسن ریاستوں کیخلاف کام کرنے والی شخصیات کی وکالت کرتا ہے،عالمی عدالتوں میں مقدمات دو ممالک کے درمیان تنازعات کے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان ریاست پاکستان کیخلاف عالمی عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں،انسانی حقوق کا مقدمہ بنا کر یہ لوگ عدالت جا رہے ہیں،مقدمہ لے جانے کا مقصد ہے کہ پی ٹی آئی ریاست کیخلاف عالمی عدالت جا رہی ہے۔ مجھے نہیں پتا تھا کہ کوئی اپنی سیاست کیلئے اتنا مکروہ کام کر سکتا ہے۔ عطاء اللہ نے مزید بتایا کہ سلمان رشدی کی وکالت جیفری رابرٹسن نے کی تھی،کیا عمران خان کو پوری دنیا میں وکالت کیلئے سلمان رشدی کا ہی وکیل ملا ہے؟ جیفری رابرٹسن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ثابت شدہ کریمنلز کو سزا سے بچاتا ہے۔ انکا کہنا کہ جیفری رابرٹسن سقوط ڈھاکہ کے دوران بھارت کا حامی رہا،جیفری رابرٹسن وکی لیکس کے بانی کا بھی وکیل رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close