عون عباسی بپی کا کل پارٹی چھوڑنے کا اعلان، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کچھ اور ہی کہہ دیا

لاہور، اسلام آباد (پی این آئی) یکم ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اور سینیٹر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اب اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ردعمل بھی آگیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ سینیٹر عون عباس بپّی تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے تاہم کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔کمیٹی نے نیب قانون میں ترامیم کےخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کاجائزہ لیا اور کہا کہ حلقہ بندیوں کے شیڈول کا ازسرِنو اجرا غیر اہم ہے، یہ انتخابات کے 90 روزسے آگے التوا کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ یکم ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اور سینیٹر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔سینیٹرعون عباس بپی نے ویڈیو بیان میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے، یہ قوم اور پاک فوج لازم و ملزوم ہیں۔عون عباس نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ تھوڑے عرصے کیلئے سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close