پی ٹی آئی رہنما کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے، تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے دعوٰی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صداقت عباسی کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی جو تحریک انصاف کے شمالی پنجاب کے صدر بھی ہیں کو اسلام آباد میں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔انہوں نے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں اور اس کے بعد پریس کانفرنسز کا سلسلہ اب رک جانا چاہئے، اس طرح ملک میں صرف انارکی پھیلائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close