انا للہ وانا الیہ راجعون، پیپلزپارٹی رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی

دبئی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے رہنما، پی پی 45 سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری شکیل گجرآف کوٹلی لوہاراں کے والد محترم چودھری محمد شریف مختصر علالت کے بعد کوٹلی لوہاراں پاکستان میں انتقال کر گئے۔

ان کی نماز جنازہ میں سابقہ تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ، پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدرخواجہ اویس مشتاق، سابق ایم ایل اے چوہدری شوکت وزیرعلی، سابق ایم پی اے رانا عارف ہرناہ، انجمن مرکزیہ گوجراں پاکستان کے نائب صدرکاشف گجر، سابق ضلع ناظم میاں نعیم جاوید، سابقہ ضلع وائس چیئرمین ملک ضیافت اعوان، سابق مشیر ذوالفقار گھمن، چوہدری فیصل گجر، چیرمین ملک امجد منگڑایڈوکیٹ، طاہر سلطان ایڈوکیٹ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری سکندر خان، سابق امیدوار ایم ایل اے چوہدری امجد گجر، ڈاکٹر ظہیر الحسن رضوی، محمد صفدر، چوہدری فضل سابق چیئرمین کوٹلی لوہاراں، چودھری الیاس، چوہدری وسیم، حاجی ندیم، سید حبیب الحسن ایڈووکیٹ، چوہدری طارق گڑھی گوندل، اور دیگر تمام مکتبہ فکر ۔سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی جبکہ امریکا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے چوہدری شکیل گجر کے دوستوں نے ان سے اظہار تعزیت کیا-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close