پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی آسانی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفی جمال نے زونل پاسپورٹ دفاتر کو نئی ہدایت جاری کردی۔

ڈی جی پاسپورٹس نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم متعارف کرایاجائے اور آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم سے پاسپورٹ کی آمد اور اخراج کو معقول بنائیں۔مصطفی جمال قاضی کا کہنا تھا کہ ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کی سہولت دی جائے اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے درخواست دہندگان کو پیشگی اطلاع کا سسٹم نافذ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close