چوہدری پرویز الہیٰ کو عمران خان کے ساتھ منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پرویز الہٰی کو سخت سیکیورٹی حصار میں اٹک جیل منتقل کیا، چیئرمین تحریک انصاف بھی اٹک جیل میں قید ہیں۔۔۔۔گزشتہ روز پرویز الہٰی کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔۔۔۔ اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔

سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو نظربند کرنے کی سفارش ایس ایس پی اسپیشل برانچ اور آئی بی نے کی۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائی کا حکم جاری کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پرویز الہٰی کو کوئی اتھارٹی، کوئی ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی، کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا لیکن چوہدری پرویز الہیٰ کو ان کی رہائش گاہ سے کچھ دیر بعد ہی گرفتار کر لیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close